متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں رمضان کا آغاز، عیدالفطر کی چھٹیاں 3 یا 4 دن؟

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی شہری معمولات میں تبدیلی آ گئی ہے اور عوام عیدالفطر کی ممکنہ طویل تعطیلات کے منتظر ہیں۔

یو اے ای کے سرکاری تعطیلات کیلنڈر کے مطابق عیدالفطر پر شوال کی یکم سے تین تاریخ تک تین دن کی چھٹیاں دی جائیں گی۔ 2026 میں یہ اسلامی تعطیل متوقع طور پر 20 سے 22 مارچ (جمعہ تا اتوار) تک ہو سکتی ہے۔

تاہم حتمی تاریخ کا اعلان رمضان المبارک کے 29ویں روز شوال کا چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ اگر 18 مارچ کو شوال کا چاند نظر آ جاتا ہے تو عیدالفطر 19 مارچ کو ہوگی، جس کے باعث 19 سے 22 مارچ تک چار روزہ تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔

اگر 18 مارچ کو چاند نظر نہ آیا تو رمضان کے 30 روز مکمل ہوں گے اور عیدالفطر 20 مارچ کو منائی جائے گی، جس کے نتیجے میں تین روزہ تعطیلات ہوں گی۔

شارجہ سمیت ملک بھر میں شہری اس مقدس مہینے کے اختتام پر طویل تعطیلات کے امکان کے پیش نظر پیشگی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button