Uncategorized

رمضان 2026، تین امارات میں پارکنگ اوقات اور فیس میں تبدیلی

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی شہری زندگی کے معمولات میں تبدیلی آ گئی ہے جبکہ مختلف بلدیاتی اداروں اور ٹرانسپورٹ حکام نے عوامی سہولت کے پیش نظر پارکنگ کے اوقات اور فیس میں بھی ردوبدل کر دیا ہے۔

دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے ہفتہ تک پبلک پارکنگ فیس دو اوقات میں لاگو ہوگی۔ پہلا دورانیہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جبکہ دوسرا رات 8 بجے سے 12 بجے تک ہوگا۔ اس طرح افطار اور مغرب کے اوقات میں دو گھنٹے مفت پارکنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ملٹی اسٹوری پارکنگ سہولیات 24 گھنٹے فعال رہیں گی۔

ابوظہبی میں کیو موبیلٹی کے مطابق درب ٹول چارجز پیر سے ہفتہ تک صبح 8 سے 10 بجے اور دوپہر 2 سے شام 6 بجے تک 4 درہم ہوں گے۔ جبکہ بامعاوضہ پارکنگ کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 6 بجے اور رات 9 بجے سے 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ اسٹینڈرڈ پارکنگ کی فیس 2 درہم فی گھنٹہ اور پریمیم پارکنگ کی فیس 3 درہم فی گھنٹہ ہوگی جبکہ اتوار کو پارکنگ مفت ہوگی۔

شارجہ میں جمعہ کے روز پبلک پارکنگ مفت ہوگی، تاہم اسمارٹ پارکنگ زونز اور وہ پارکنگ مقامات جہاں ہفتہ بھر فیس لاگو ہوتی ہے، مستثنیٰ ہوں گے۔ ہفتہ سے جمعرات تک بامعاوضہ پارکنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button