Uncategorized

شیخ محمد کی رمضان مہم، 5 ملین بچوں کو بھوک سے بچانے کا ہدف

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حکمران دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایج آف لائف رمضان مہم کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر 50 لاکھ بچوں کو بھوک کے خطرے سے بچانا ہے۔

یہ مہم Mohammed bin Rashid Al Maktoum Global Initiatives کے تحت چلائی جا رہی ہے جس میں قدرتی آفات اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں غذائی قلت کا شکار بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ عالمی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر منٹ پانچ سال سے کم عمر کے پانچ بچے غذائی قلت اور بھوک کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

مہم کو UNICEF، Save the Children، Children’s Investment Fund Foundation اور Action Against Hunger کے اشتراک سے منظم کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت افراد، کاروباری ادارے اور تنظیمیں ویب سائٹ، کال سینٹر، بینک ٹرانسفر، ایس ایم ایس، دبئی ناؤ ایپ، یلا گیو اور جود پلیٹ فارم کے ذریعے عطیات جمع کرا سکتے ہیں تاکہ انسانی ہمدردی کے اس مشن کو کامیاب بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button