شارجہ میں آل نہدہ روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر کار نے ایک پاکستان خاتون اور اس کے بیٹے پر گاڑی دوڑا دی جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو القسمی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون کی عمر 28 سال ہے اور بیٹا تین سال کا ہے ۔وہ اس وقت گاڑی کے سامنے آئے جب وہ روڈ کراس کر رہے تھے ۔ شارجہ پولس کے مطابق اطلاح ملتے ہی ایمبولنس حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی تھی جس سے ماں اور بیٹا دونوں محفوظ رہے ۔
شارجہ پولیس نے عوام خو متنبہ کیا ہے کہ روڈ کراس کرنے کے لئے محصوص جگہ پر روڈ کراس کرے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے ۔
ایک اور واقعہ میں ایک 23 سالہ عرب خاتون اس وقت ٹرک کی زد میں آئی جب وہ روڈ کراس کر رہی تھی ۔یہ واقعہ الطوم میں پیش آیا ۔ 23 سالہ عرب خاتون کو بھی القسمی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔
Source: Gulf News







