متحدہ عرب امارات

خلیج تعاون کونسل کا ایران سے حملے فوری روکنے کا مطالبہ، یو اے ای نے تہران میں سفارتخانہ بند کر دیا

خلیج اردو
خلاصہ: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے ایران سے فوری طور پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکن ممالک کے لیے محفوظ ہے۔ کونسل نے تمام رکن ممالک سے اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور عالمی برادری سے خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کا کہا۔

یو اے ای نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ تمام سفارتی عملے بشمول سفیر کو واپسی کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button