متحدہ عرب امارات

ایران میں نئے رہبر کے انتخاب کی قیاس آرائیاں، آئندہ 24 گھنٹوں میں مجلس خبرگانِ رہبری کا اہم اجلاس متوقع

خلیج اردو
ایران میں نئے رہبر کے انتخاب سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مجلس خبرگانِ رہبری کا اہم اجلاس منعقد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مجلس خبرگانِ رہبری کے رکن آیت اللہ مظفری نے کہا ہے کہ اب تک مجلس کا کوئی باضابطہ اجلاس منعقد نہیں ہوا اور نہ ہی کسی شخصیت کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس کے نمائندے اپنی تاریخی ذمہ داری ادا کریں گے اور ملک کے مفاد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button