
خلیج اردو
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ کشیدہ حالات کے تناظر میں قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔






