
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق 10 مارچ کو فضائی دفاعی نظام نے 9 بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا جن میں سے 8 کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ ایک میزائل سمندر میں جا گرا۔
وزارت دفاع کے مطابق اسی روز 35 ڈرونز بھی شناخت کیے گئے جن میں سے 26 کو مار گرایا گیا جبکہ 9 ڈرون ملک کی حدود میں گر گئے۔
حکام کے مطابق ایران کے حملوں کے نتیجے میں اب تک اماراتی، پاکستانی، نیپالی اور بنگلہ دیشی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 122 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔
وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک 262 بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا گیا جن میں سے 241 تباہ کر دیے گئے، 19 سمندر میں گرے جبکہ 2 میزائل اماراتی سرزمین پر گرے۔
حکام کے مطابق اسی دوران 1 ہزار 475 ایرانی ڈرونز بھی شناخت کیے گئے جن میں سے 1 ہزار 385 کو تباہ کر دیا گیا جبکہ 90 ڈرون ملک کے مختلف علاقوں میں گر گئے۔ اس کے علاوہ 8 کروز میزائل بھی مار گرائے گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خدشات پیدا کر رہی ہے۔







