
خلیج اردو
عراق کی سمندری حدود میں دو غیر ملکی آئل ٹینکروں کو بارود سے بھری کشتیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک جبکہ 24 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ عراقی حکام کے مطابق یہ حملے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کے لیے کیے گئے۔
عمان کی سلالہ پورٹ پر ایک حملے میں تیل کے ذخیرے میں آگ لگ گئی۔ ایران نے عمان میں تیل کی تنصیبات پر حملے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ یہ حملہ علاقائی تناؤ بڑھانے کی سازش ہے، جبکہ بعض اوقات امریکہ اور اسرائیل کی اشتعال انگیز کارروائیاں بھی صورتحال کو خراب کرتی ہیں۔
ادھر متحدہ عرب امارات کے قریب ایک کنٹینرشپ پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ ہوا اور جبل علی کے شمال میں تقریباً 35 ناٹیکل میل دور جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ حملے عالمی تیل کی ترسیل اور خطے میں سمندری تجارت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اور خطے میں جاری کشیدگی کے دوران بین الاقوامی بحری جہازوں کی حفاظت کے معاملات کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔







