متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی میں داخل ہونے کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے یا نہیں؟ مکمل تفصیلات پڑھیں

اگر آپ کے پاس کورونا کے منفی رزلٹ کی رپورٹ ہے تو آپ کو ابو ظہبی میں داخلے سے پہلے اجازت نامہ نہیں لینا پڑے گ

ابو ظہبی میں داخلے کے لیے کورونا ٹسیٹ کے حوالے سے مسلسل آنے  یا تبدیل ہونےوالی معلومات کو لے کر آپ کنفیوز ہیں تو یہ مضمون آپ کے لیے ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی لاتے ہوئے ابوظہبی حکام نے اعلان کیا تھا کہ ابوظہبی میں داخلے کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ لازمی ہے۔  اس حوالے سے تصفیلات درج ذیل ہیں۔

29 جون کو حکام نے اعلان کیا تھا کہ ابوظہبی میں داخلے سے 48 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے جس کا منفی ہونا لازمی ہے۔

آپ نیشنل اسکریننگ پروگرام سے وابستہ کسی ہسپتال یا صحت کی کسی اور اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ رزلٹ  الہسن ایپ پر حکام کو دیکھا سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس کورونا کے منفی رزلٹ کی رپورٹ ہے تو آپ کو ابو ظہبی میں داخلے سے پہلے اجازت نامہ نہیں لینا پڑے گا۔

لہذا اب متحدہ عرب امارات کا کوئی بھی رہاشی یا باشندہ ابو ظہبی میں داخلے سے 48 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروا سکتا ہے اور روپورٹ منفی آنے پر ابو ظہبی میں داخل ہو سکتا ہے۔

لیکن ان میں کچھ ایسے افراد بھی ہیں جنہیں محض ٹیسٹ کی بنیاد پر ابو ظہبی میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جیسا کہ ابو ظہبی میں ڈاک کو دیگر اشیا ڈلیور کرنے والے۔

اور چھوٹے کام کرنے والے ایسے مزدور جو ابوظہبی کے رہاشی نہیں ہیں کو ابو ظہبی میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تاہم کچھ مندرجہ ذیل افراد کو ٹیسٹ سے استشنا دی گئی ہے:

کینسر یا گردوں کے علاج کے لیے ابو ظہبی میں داخل ہونے  والے

12 سال سے کم عمر  بچے

اور وزارتوں کے ملازم، مقامی اداروں کے ملازم، سفارت کار، شاہی خاندان کے ملازم کو ٹیسٹ سے استشنا حاصل ہے تاہم یہ افراد 14 گھنٹے کے لیے ایک اجازت نامہ حاصل کریں گے۔

ڈاکٹرز اور دیگر میڈیکل اسٹاف کو ٹیسٹ سے استشنا حاصل نہیں ہے۔

فیملی کو ملنے کے لیے امارات سے باہر جانے اور واپس آنے کی اجازت ہوگی تاہم سیہا سنٹر پر ٹیسٹ کروانا ہوگا

ایسے افراد جو کام کے لیے روزانہ ابو ظہبی آتے ہیں کو بھی 48 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کروانا ہوگا

کورونا ٹیسٹ کی قیمت 370 درہم ہے جو ہر فرد کو خود برداشت کرنی ہوگی۔ تاہم مندرجہ ذیل افراد ایسے ہیں جنہیں مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے:

1۔ متحدہ عرب امارات کے شہری اور انکا گھر میں کام کرنے والے ملازمین کا ٹیسٹ مفت ہوگا

2۔ حاملہ خواتین کو مفت ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہوگی

3۔ 50 سال سے اوپر کے لوگوں کے لیے

4۔ اور کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے والے مریضوں کے لیے  مفت ٹیسٹ کی سہولت موجود ہوگی

لہذا درخواست ہے کہ ابوظہبی میں داخلے  کی کوشش  صرف اسی وقت کی جائے اگر آپ کے پاس کورونا کے منفی ٹیسٹ رپورٹ موجود ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button