متحدہ عرب امارات

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4 ہزار 687 پوائنٹس کی کمی، 324 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں

خلیج اردو
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کے دوران شدید گراوٹ دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 178 پوائنٹس پر بند ہوا اور مارکیٹ میں 17 ارب 15 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

کاروباری ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 ڈالرز سے تجاوز کرنے کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط ہو گئے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق 324 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ صرف 90 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا، جس سے مجموعی طور پر مارکیٹ منفی زون میں رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی اور اقتصادی عوامل پاکستان کی سرمایہ کاری کی فضا پر براہِ راست اثر ڈال رہے ہیں، جس کے باعث تاجر اور سرمایہ کار زیادہ محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button