متحدہ عرب امارات

ایران جنگ امریکا کیلئے مہنگا ترین معرکہ بن گئی، 21 دن میں 27 ارب ڈالر خرچ، روزانہ ایک ارب ڈالر لاگت، معاشی دباؤ میں مزید اضافے کا خدشہ

خلیج اردو
ایران کے ساتھ جاری جنگ امریکا کیلئے مالی بوجھ بنتی جا رہی ہے، جہاں 21 روز میں مجموعی لاگت تقریباً 27 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ پینٹاگون کی بریفنگ کے مطابق جنگی اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے ابتدائی 6 دنوں میں ہی امریکا کو 11 اعشاریہ 3 ارب ڈالر سے زائد خرچ برداشت کرنا پڑا، جبکہ یومیہ اخراجات تقریباً ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق فی گھنٹہ لاگت تقریباً 4 کروڑ 17 لاکھ ڈالر جبکہ فی سیکنڈ اخراجات تقریباً 11 ہزار 600 ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں، جو اس جنگ کو انتہائی مہنگا بنا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے جنگ طول پکڑے گی، نہ صرف اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا بلکہ امریکی معیشت پر دباؤ بھی بڑھتا جائے گا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر توانائی اور دفاعی اخراجات پہلے ہی بلند سطح پر ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق طویل جنگی حکمت عملی امریکا کیلئے مالی اور سیاسی دونوں محاذوں پر چیلنجز پیدا کر سکتی ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button