متحدہ عرب امارات

فجیرہ میں ڈرون کی ناکامی کے بعد گرنے والے ملبے سے بنگلہ دیشی تارکِ وطن جاں بحق

خلیج اردو
فجیرہ میں ایک حادثے میں ڈرون کے گرنے والے ملبے کے سبب بنگلہ دیشی تارکِ وطن جان بحق ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ بدھ، یکم اپریل 2026 کو پیش آیا۔

یو اے ای کی فضائی دفاعی افواج کی جانب سے ایک ڈرون کو کامیابی سے ناکام بنانے کے بعد ملبہ ایک فارم پر گرا، جس کے نتیجے میں متاثرہ بنگلہ دیشی شہری ہلاک ہوا۔

اس سانحے کے بعد امریکہ-اسرائیل-ایران جنگ کے آغاز سے یو اے ای میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔ ہلاکتوں میں زیادہ تر ڈرون کے ملبے سے پیدا ہونے والے حادثات کے سبب ہوئی ہیں، جن میں دو مسلح افواج کے اہلکار بھی شامل ہیں جو اپنی ذمہ داری انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوئے، نیز ایک مراکشی شہری بھی شامل ہے جو مسلح افواج کے معاہدے کے تحت کام کر رہا تھا۔

ہلاک ہونے والے دیگر نو افراد میں پاکستانی، نیپالی، بنگلہ دیشی، فلسطینی اور بھارتی شہری شامل ہیں۔ یو اے ای حکام کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 188 افراد زخمی ہوئے ہیں، اور فضائی دفاعی افواج نے اسی دوران 12 میزائل اور 36 ڈرونز کا مقابلہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button