متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں اسکول بس سروس معطل، والدین متبادل انتظامات پر مجبور

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں وزارتِ تعلیم کی جانب سے اسکول بس سروسز مؤخر کیے جانے کے بعد والدین نے اپنے بچوں کی اسکول آمدورفت کے لیے متبادل انتظامات شروع کر دیے ہیں، جس سے کئی خاندانوں کے معمولات متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ والدین نے بچوں کو آن لائن تعلیم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بعض نے ٹیکسی سروس یا نجی انتظامات کے ذریعے اسکول پہنچانے کا طریقہ اپنایا ہے۔

دبئی کی ایک والدہ مارینا پال کے مطابق اسکول بس کی عدم دستیابی کے باعث انہوں نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے کو وقتی طور پر آن لائن تعلیم پر رکھا ہے، کیونکہ دونوں والدین ملازمت پیشہ ہیں اور روزانہ پک اینڈ ڈراپ ممکن نہیں۔

دوسری جانب بعض والدین نے کہا کہ چھوٹے بچوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ یا اکیلے سفر کا آپشن مناسب نہیں، اس لیے وہ بھی عارضی طور پر آن لائن تعلیم جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔

ابوظہبی کی ایک والدہ کے مطابق ٹیکسی سروس کا خرچ تقریباً روزانہ 30 درہم تک آ رہا ہے، جو بعض حالات میں اسکول پک اینڈ ڈراپ سے زیادہ قابلِ عمل ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ والدین ابھی تک بس فیس کی واپسی کے بارے میں وضاحت کے منتظر ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں نے کہا ہے کہ اس معاملے پر معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button