عالمی خبریں

امریکا ایران کشیدگی میں جنگ بندی میں توسیع، پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اپیل پر بڑی پیش رفت سامنے آگئی

خلیج اردو
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں جنگ بندی میں توسیع کر دی گئی۔
یہ پیش رفت پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فعال کردار ادا کرتے ہوئے امریکا کو ایران کے خلاف ممکنہ حملہ مؤخر کرنے پر آمادہ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ “فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر جنگی کارروائی روکی گئی”۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت اندرونی طور پر تقسیم کا شکار ہے اور اسے ایک مشترکہ تجویز پیش کرنے کے لیے مہلت دی جا رہی ہے۔

امریکی صدر کے مطابق فوج کو الرٹ رہنے اور ایران کے گرد ناکہ بندی برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ سفارتی راستہ بھی کھلا رکھا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران کی جانب سے واضح اور متحدہ تجویز آنے تک جنگ بندی برقرار رہے گی اور اس کے بعد مذاکرات کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button