متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں فضائی آپریشن بحال، جنگی خدشات کے باعث عائد عارضی پابندیاں ختم، حکام کا سیکیورٹی جائزے کے بعد مکمل معمولات بحال کرنے کا اعلان

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود میں فضائی ٹریفک دوبارہ مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث اٹھائیس فروری کو شروع ہونے والی صورتحال کے بعد احتیاطی تدابیر عارضی طور پر نافذ کی گئی تھیں، جنہیں اب ختم کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی اور آپریشنل حالات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا، جبکہ فضائی حفاظت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ "تکنیکی اور آپریشنل ٹیمیں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں”۔

اتھارٹی نے حالیہ عرصے کے دوران مسافروں اور ایئر لائنز کے تعاون کو سراہتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ خطے میں حالات بتدریج معمول کی طرف لوٹ رہے ہیں، تاہم محتاط نگرانی بدستور جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button