متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں آج نئ طرز حکومت کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔

محمد بن راشد: متحدہ عرب امارات کے نئے حکومتی ڈھانچے کا اعلان آج اتوار کو دوپہر 12 بجے کیا جائے گا۔

(خلیج اردو آن لائن نیوز)دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک نئے حکومتی ڈھانچے کی منظوری دے دی گئی ہے ، جس سے مزید لچکدار حکومت تشکیل پائے گی جو عالمی سطح پر بدلاؤ کے ساتھ تسلسل برقرار رکھے گی۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں ، عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ہفتے کے روز نئی حکومت کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت کی تفصیلات کا اعلان کل (اتوار) رات 12 بجے کیا جائے گا۔

اپنے ٹویٹر پیج پر ، شیخ محمد نے کہا: "بھائیو اور بہنو! ہم نے 13 مئی ، 2020 کو اعلان کیا کہ ہم حکومت کے ڈھانچے کا جائزہ لیں گے۔ ہم نے ایسی حکومت کے ساتھ آنے کے کی کوشش کی ہے جس میں کچھ اداروں و وزارتوں کو ایک دوسرے میں ضم کر کہ ایک تیز و لچکدار حکومت کو قیام عمل میں لایا جائے گا۔ میں نے ابھی نئے ڈھانچے کو منظور کرلیا ہے اور ہم کل 12 بجے مزید تفصیلات کا اعلان کریں گے۔

اس سے قبل ، 13 مئی 2020 کو ، شیخ محمد نے ملک سے متعلق مستقبل کے فیصلوں کے لیے ملک کو تیار کرنے کے منصوبوں کے تحت حکومت کی تشکیل نو کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پر کہا ، "ہم حکومت کے ڈھانچے اور سائز کا جائزہ لیں گے اور ہم وزارتوں کو ضم کر سکتے ہیں اور اداروں کو تبدیل کر سکتے ہیں۔”

"ہمیں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو نئی اور مختلف قومی ترجیحات کے مطابق کام کرنے کے لئے زیادہ چست ، لچکدار اور تیز رفتار ہو۔”

انہوں نے مزید کہا: "کوئی بھی جو یہ سمجھتا ہے کہ COVID-19 کے بعد کی دنیاپہلے کی طرح ہوگی وہ غلطی پر ہے۔

وائرس کے بعد کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے تین روزہ ورچوئل گورنمنٹ سمٹ کے اختتام کے بعد ان کے تبصرے سامنے آئے ہیں۔

بشکریہ:گلف نیوز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button