متحدہ عرب امارات

ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ، رائل چیلنجرز بنگلورو نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کر لیا

خلیج اردو
ویرات کوہلی کی ناقابلِ شکست نصف سنچری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو نے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیت لیا۔

گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلورو نے 18 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ ویرات کوہلی نے 42 گیندوں پر ناقابلِ شکست 75 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

بنگلورو کو 62 رنز کا مضبوط آغاز ملا، تاہم گجرات کے باؤلرز نے درمیانی اوورز میں میچ کا پانسہ پلٹنے کی کوشش کی۔ ایک موقع پر بنگلورو کی ٹیم بغیر کسی نقصان کے 62 رنز سے 91 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی، لیکن ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔

باؤلنگ میں راسخ سلام نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھونیشور کمار اور جوش ہیزل ووڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گجرات کی جانب سے واشنگٹن سندر نے ناقابلِ شکست 50 رنز بنائے، تاہم دیگر بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔

میچ کے بعد ویرات کوہلی نے کہا، "یہ وہ لمحہ ہے جس کا ہر کھلاڑی خواب دیکھتا ہے۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد تھا اور ہم نے واضح حکمتِ عملی کے ساتھ ہدف کا تعاقب کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button