متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر محمود احمد القیصی انتقال کر گئے، صدر شیخ محمد بن زاید کا گہرے رنج و غم کا اظہار

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ملک کے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر محمود احمد القیصی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر شیخ محمد بن زاید نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ "اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمود احمد القیصی پر اپنی رحمت نازل فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کی علمی و تعلیمی خدمات کا بہترین اجر دے۔ ہم ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمود احمد القیصی متحدہ عرب امارات کے ابتدائی دور کے ان ممتاز اساتذہ اور ماہرین تعلیم میں شامل تھے جنہوں نے ملک میں تعلیمی نظام کی بنیاد رکھنے اور اسے فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بانیِ متحدہ عرب امارات شیخ زاید بن سلطان النہیان کے ساتھ اخلاص اور لگن سے کام کیا اور ملکی تعلیمی شعبے پر دیرپا نقوش چھوڑے۔

رپورٹس کے مطابق مرحوم ڈاکٹر محمود احمد القیصی، ڈاکٹر محمد، عبداللہ اور عبدالعزیز محمود احمد القیصی کے والد تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ منگل کے روز عصر کی نماز کے فوراً بعد شیخ سلطان بن زاید اول مسجد میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین البطین قبرستان میں ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button