متحدہ عرب امارات

مشہور آن لائن ٹیکسی سروس کریم راس الخیمہ میں بھی متعارف کروادی گئ

اس اقدام کا مقصد امارات میں نجی کاروں کی بہتات کو روکنا ہے۔محکمہ مواصلات راس الخیمہ

(خلیج اردو ویب ڈیسک)مشہور آن لائن ٹیکسی سروس نے راس الخیمہ میں پہلی بار اپنی خدمات کا آغاز شروع کر دیا ہے۔اس اقدام کا مقصد امارات میں ذرائع مواصلات کو مزید بہتر بنانا ہے۔

RAKٹرانسپوررٹ اتھارٹی نے کریم کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔یاد رہے کریم ایک آن لائن ٹیکسی سروس ہے جو ایک ایپ سے بک کی جا سکتی ہے۔اس سروس کو دبئی وہ ابوظہبی میں کافی مقبولیت حاصل ہے۔

کریم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ” ان کی ٹیکسی و لیموزین سروس کو لانچ کرنے کی تیاری شروع جاری ہے اور امید ہے کہ اگست کے درمیان یہ سروس شروع ہوجائے گی”۔

HALA TAXI کریم بذریعہ کریم ایپ بک کی جا سکتی ہے۔

محکمہ مواصلات کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے تاکہ کہ نجی کاروں کی تعداد کو کم کیا جاسکے۔

محکمہ مواصلات راس الخیمہ اسماعیل ال بلوشی کا کہنا تھا کہ "اس اقدام کا مقصد عوام کو ایک بہترین،قابل بھروسہ،صاف ،آرام دہ مسافت کے لیے سہولیات کی فراہمی ہے".

بشکریہ:دی نیشنل

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button