
خلیج اردو
کویت ایئرویز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پروازوں کی منسوخی سے متعلق خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایئرلائن کی تمام پروازیں معمول کے مطابق اپنے شیڈول کے تحت چل رہی ہیں۔
ایئرلائن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور کسی بھی پرواز کی منسوخی سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔
کویت ایئرویز نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات کے لیے صرف ایئرلائن کے سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔







