
خلیج اردو
لبنان کے شہری انطوان لباکی نے دبئی ڈیوٹی فری کی Millennium Millionaire قرعہ اندازی میں ایک بار پھر 10 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا ہے۔ وہ دبئی ڈیوٹی فری کی ایک کروڑ پتی پروموشن دو مرتبہ جیتنے والے 12ویں شخص بن گئے ہیں۔
53 سالہ انطوان نے 17 جولائی کو آن لائن خریدا گیا ٹکٹ نمبر 3360 کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل وہ اگست 2018 میں بھی 10 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیت چکے ہیں۔
ان کی خوش قسمتی صرف یہیں تک محدود نہیں۔ انطوان نے اگست 2004 میں BMW 745Li بھی جیتی تھی، یوں یہ دبئی ڈیوٹی فری سے ان کا تیسرا بڑا انعام ہے۔
تین بچوں کے والد اور تعمیراتی کاروبار سے وابستہ انطوان نے کہا کہ وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ دبئی ڈیوٹی فری سے تیسری مرتبہ انعام جیت چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لبنان کی موجودہ صورتحال کے باعث وہ دبئی منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں وہ رہائش اختیار کرنے کے ساتھ سرمایہ کاری بھی کریں گے۔
دبئی ڈیوٹی فری کی Finest Surprise قرعہ اندازی میں دبئی میں مقیم بھارتی شہری وینیتھ ولسلان نے Mercedes-Benz G 500 Station Wagon جیت لی۔
کیرالا سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہری بائیجو کیلوتھ نے Aprilia Tuareg Rally موٹر سائیکل جبکہ ابوظبی میں مقیم بھارتی خاتون ریشمی آگسٹن نے BMW R12 GS موٹر سائیکل اپنے نام کرلی۔







