متحدہ عرب امارات

سورینج کوئلہ کان حادثہ، 34 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

خلیج اردو

کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 34 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ کان میں پھنسے مزید مزدوروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

امدادی ٹیمیں متاثرہ کوئلہ کان میں مسلسل ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں کان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور درجنوں کان کن ملبے تلے دب گئے تھے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مشترکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور مزید کان کنوں کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رکھی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button