متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز:ایک سابقہ سفارتی اہلکار دبئی سے سونا سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار۔

(خلیج اردو آن لائن نیوز) ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں ایک سابقہ مقامی ہندوستانی سفارتی اہلکار جو متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے لیے کام کرتا تھا سونا سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ملزم جس کا نام سیراتھ ہے بطور پی۔آر۔او سفارت خانے میں کام کرچکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی اداروں نے اس کیس میں ملوث ایک اور مشکوک ملزمہ سوپنا سریش کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔یہ سفارتی اہلکار ایک سابقہ آفس سیکرٹری کے طور پر سفارت خانے میں کام کر چکی تھی لیکن اپنے رویے کی وجہ سے اسے نوکری سے نکال دیا گیا تھا ۔ایسا کہنا تھا کیرالہ میں اماراتی کونسل خانے کا۔

متحدہ عرب امارات کے ہندوستان میں سفارت خانے نے ایسے کسی بھی کیس میں ملوث ہونے کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز ائیرپورٹ سے ایک بیگ میں 30 کلو سونا برآمد کیا گیا تھا جو مبینہ طور پر دبئی سے ایک سفارتی پارسل میں آیا تھا

تفشیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ملزمان ماضی میں یہ جرم مل کر کرتے رہے ہیں جس میں سارتھ مبینہ طور پر یہ پارسل وصول کیا کرتا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ ” ہم ایسے گھناؤنے فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جس میں ان لوگوں نے سفارتی زرائع کو بطور جرم استعمال کرنے کی کوشش کی ۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور ہمارے سفارتی مشن کا اس معاملے میں کوئ کردار نہیں” ۔

بشکریہ:خلیج ٹائمز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button