متحدہ عرب امارات

بھارت کی وزارت خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران دنیا کے 81 ممالک اور شہروں سے 24 ہزار 600 سے زائد بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا،متحدہ عرب امارات سے انٹرپول ریڈ نوٹس پر مطلوب بھارتی خاتون بھارت ڈی پورٹ، سی بی آئی کا دعویٰ

خلیج اردو

بھارت کے مرکزی تحقیقاتی ادارے **Central Bureau of Investigation> (CBI) نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے انٹرپول کے ریڈ نوٹس پر مطلوب ایک بھارتی خاتون کو کامیاب کارروائی کے بعد بھارت ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

سی بی آئی کے مطابق وشاکھا راٹھوڑ کو 3 اگست 2026 کو متحدہ عرب امارات سے بھارت واپس بھیجا گیا۔ یہ کارروائی سی بی آئی، بھارتی وزارت خارجہ (MEA) اور وزارت داخلہ (MHA) کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوئی۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے تاحال اس ڈی پورٹیشن کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

سی بی آئی کے مطابق وشاکھا راٹھوڑ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سرمایہ کاروں کو مختلف سرمایہ کاری اسکیموں میں مقررہ ماہانہ منافع کا جھانسہ دے کر سرمایہ لگوایا اور بعد ازاں مبینہ طور پر رقوم خرد برد کر کے مختلف بینک اور ڈی میٹ اکاؤنٹس میں منتقل کر دیں۔

سی بی آئی نے بتایا کہ بھارت پہنچنے کے بعد وشاکھا راٹھوڑ کو مہاراشٹرا پولیس نے پونے میں اپنی تحویل میں لے لیا۔

2025 میں یو اے ای سے کتنے بھارتی شہری ڈی پورٹ ہوئے؟

بھارت کی وزارت خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران دنیا کے 81 ممالک اور شہروں سے 24 ہزار 600 سے زائد بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے سب سے زیادہ 10 ہزار 884 بھارتی شہری واپس بھیجے گئے، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 1,469 بھارتی شہری ڈی پورٹ کیے گئے، جو گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق یو اے ای سے بھارت واپس بھیجے گئے شہریوں کی تعداد:

  • 2025: 1,469
  • 2024: 899
  • 2023: 666
  • 2022: 587
  • 2021: 358

اس طرح گزشتہ پانچ برسوں کے دوران متحدہ عرب امارات سے مجموعی طور پر 3,979 بھارتی شہری ڈی پورٹ کیے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button