(خلیج اردو ان لائن )متحدہ عرب امارات کے حکام نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ شہریوں اور رہائشیوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ لازمی کرنا پڑئے گا جو 48 گھنٹوں تک استعمال کے قابل تصور کیا جائے گا ۔
مسافروں کی مدد کے لئے ٹیکنالوجی کمپنی ڈناٹا ڈوبز نے کوویڈ 19 اسکریننگ سروس متعارف کروائی ہے جو 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر اندر میڈیکل سرٹیفکیٹ مہیا کرے گی۔
جب ٹیسٹ کے لئے بوکنگ ہوگی تو طبی سہولیات سے آراستہ افراد کی ایک ٹیم صارف سے ملاقات کرے گی اور سہولت کے مطابق کرونا ٹیسٹ کرے گی ۔ اس کے بعد نمونے تجربہ گاہ میں آزمائے جائنگے اور نتائج کو ڈیجیٹل طور پر صارفین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ کوویڈ ٹیسٹنگ خدمات صحت کی سہولیات فراہم کرنے والی میڈی کلینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
عمر ابو فاراج ، جو چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈوبز کے بانی ہیں کہتے ہیں کہ ہم دوبئی کے مسافروں کو ایک جدید سہولت کے لئے ایک قابل اعتماد ہیلتھ کیئر نظام فراہم کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔
میڈی کلینک کے ساتھ ہماری شراکت داری مسافروں کے لئے محفوظ سفر فراہم کرنے کے عہد کی تکمیل کی طرف اقدامات کا حصہ ہیں ۔
میڈیو کلینک مشرق وسطی کے سی ای او ڈیوڈ ہیڈلی نے کہا میڈکلنک اس نئے اقدام پر ڈوبز کے ساتھ شراکت میں خوشی ہے کیونکہ سستا ٹیسٹ کرنے کے لئے مسافر اپنی پراوز کو محفوظ بنا سکے نگے ۔
اس گھریلو چیک ان سروس کو DUBZ.com پر آن لائن بک کیا جاسکتا ہے۔ ہفتہ میں سات دن ، صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک خدمات دستیاب ہیں۔ دوبئی مال کے گراؤنڈفلور پر دبئیج لگیج دروازے پر بھی خدمات بک کی جاسکتی ہیں۔







