متحدہ عرب امارات

بحیرہ احمر میں بحری جہاز پر حملہ، 3 پاکستانی جاں بحق، وزیر داخلہ علاقائی صورتحال پر بات چیت کے لیے ایران پہنچ گئے

خلیج اردو
بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز پر حملے کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر داخلہ علاقائی صورتحال پر بات چیت کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر داخلہ کے دورۂ ایران میں دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی، علاقائی امن و استحکام اور خطے میں فریقین کے درمیان تعمیری روابط سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے اور خطے کی تازہ صورتحال بھی بات چیت کا اہم حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button