متحدہ عرب امارات

ویڈیو: ابوظہبی کے مال میں صدر یو اے ای کی اچانک آمد، شہریوں سے مصافحہ اور خوش اخلاقی نے سب کے دل جیت لیے

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے 11 اگست کو ابوظہبی کے مشرف مال کا دورہ کیا تو وہاں موجود خریدار انہیں اچانک اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے۔

صدر یو اے ای نے مال میں موجود شہریوں اور خریداروں سے گرمجوشی سے ملاقات کی، ان سے ہاتھ ملایا اور استقبال کے لیے منتظر افراد کو خوش اخلاقی سے جواب دیا۔

شیخ محمد بن زاید گہرے نیلے رنگ کی کندورہ پہنے لولو ہائپر مارکیٹ میں گھومتے رہے۔ اس دوران لولو ہائپر مارکیٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایم اے یوسف علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایک ویڈیو میں سفید کندورہ پہنے ایک شخص صدر کو تیز انداز میں سلیوٹ کرتا دکھائی دیتا ہے۔ شیخ محمد بن زاید نے مسکرا کر اس کے سلام کا جواب دیا اور محبت بھرے انداز میں اپنا ہاتھ سینے پر رکھا۔

ایک اور ویڈیو میں صدر مال میں موجود افراد کی جانب ہاتھ ہلا کر ان کا خیرمقدم کرتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ انہوں نے مختلف اشیا بھی دیکھیں۔

گزشتہ ہفتے بھی شیخ محمد بن زاید کو لندن میں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور گلے ملے۔

دونوں شخصیات کی ملاقات میں باہمی احترام، اتحاد اور ان اقدار کی جھلک نظر آئی جو متحدہ عرب امارات کی قیادت کی پہچان سمجھی جاتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button