متحدہ عرب امارات

میک اپ سے ری سائیکل بوتلوں تک، یو اے ای کے طلبہ کی بیک ٹو اسکول شاپنگ لسٹ بدل گئی

خلیج اردو
یو اے ای میں بیک ٹو اسکول شاپنگ کا رجحان گزشتہ پانچ سال کے دوران نمایاں طور پر تبدیل ہوگیا ہے۔ طلبہ اب صرف نوٹ بکس پینسلز اور اسٹیشنری تک محدود نہیں بلکہ میک اپ اسکن کیئر اور فیشن سے جڑی اشیا بھی سالانہ شاپنگ کا حصہ بن گئی ہیں۔

خاص طور پر بڑی عمر کے طلبہ اور نوجوانوں میں بیوٹی مصنوعات کی طلب بڑھ رہی ہے۔ دبئی کی 16 سالہ طالبہ میمی کے مطابق وہ اسکول کھلنے سے پہلے میک اپ کی مختلف مصنوعات دیکھ رہی تھیں اور اپنا پسندیدہ آئی لائنر ختم ہونے کے بعد نیا آئی لائنر بھی خرید لیا۔

ریٹیل ماہرین کے مطابق طلبہ اب ایسے بیوٹی پروڈکٹس کو ترجیح دے رہے ہیں جو روزمرہ کے مصروف شیڈول میں آسانی سے استعمال ہوسکیں۔ اسکن کیئر مصنوعات لپ پروڈکٹس کنسیلر مسکارا اور ہلکی میک اپ مصنوعات کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

طلبہ کے لیے بیک ٹو اسکول شاپنگ اب صرف ضرورت پوری کرنے کا نام نہیں رہی بلکہ یہ اپنی شخصیت اور اسٹائل کے اظہار کا ذریعہ بھی بن چکی ہے۔ اسپائیڈر مین مائن کرافٹ اسٹیچ اور منی ماؤس جیسے کرداروں والی بیگز اور دیگر اشیا بھی مقبول ہیں۔

سوشل میڈیا بھی طلبہ کی خریداری پر نمایاں اثر ڈال رہا ہے اور رنگوں ڈیزائنز اور مصنوعات کے انتخاب سے لے کر فیشن کے رجحانات تک خریداری کے فیصلوں کو متاثر کررہا ہے۔

ماہرین کے مطابق نوجوان ماحول کے حوالے سے بھی پہلے سے زیادہ باشعور ہورہے ہیں۔ بعض اسکول بیگز ری سائیکل شدہ پلاسٹک بوتلوں سے تیار کیے جارہے ہیں جبکہ ری سائیکل مواد کم پیکیجنگ اور ماحول دوست طریقوں سے تیار ہونے والی مصنوعات میں بھی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب والدین ایسی ریڈی ٹو گو کٹس اور کوآرڈینیٹڈ سیٹس کو ترجیح دے رہے ہیں جن سے خریداری آسان اور کم وقت لینے والی ہوجائے۔

اسکول بیگز لنچ ایکسیسریز اور اسٹیشنری اب بھی بنیادی ضروریات ہیں تاہم والدین بیگز میں پیڈڈ شولڈر اسٹریپس مضبوط سلائی اور ہلکے مگر پائیدار میٹریل جیسی خصوصیات کو بھی زیادہ اہمیت دے رہے ہیں تاکہ بچوں کے لیے سہولت اور آرام یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button