متحدہ عرب امارات

یو اے ای: گاڑی کا شیشہ صاف کرنے پر تنازع، پٹرول پمپ ملازم پر حملہ کرنے والے دو افراد کو ایک ایک لاکھ درہم جرمانہ

خلیج اردو
العین کی عدالت نے پٹرول پمپ کے ملازم پر دوران ڈیوٹی حملہ کرنے والے دو افراد کو سزا سنا دی۔ دونوں ملزمان کو ایک ایک ماہ نہیں بلکہ دو ماہ کی کمیونٹی سروس بھی اسی پٹرول اسٹیشن پر انجام دینے کا حکم دیا گیا جہاں واقعہ پیش آیا۔

عدالت نے عوامی خدمت انجام دینے والے ملازم پر حملہ اور امن عامہ متاثر کرنے کے جرم میں دونوں افراد پر الگ الگ 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا۔

کیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے پٹرول پمپ کے ملازم سے گاڑی کی ونڈ اسکرین صاف کرنے کو کہا، تاہم ملازم نے رش کے باعث کچھ دیر انتظار کرنے کی درخواست کی۔ اسی بات پر بحث شروع ہوئی جو بعد میں جھگڑے اور تشدد میں تبدیل ہو گئی۔

حملے کے نتیجے میں ملازم کو چوٹیں آئیں اور درد کی شکایت ہوئی جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں بھی کی گئی۔

عدالت نے فیصلہ سی سی ٹی وی فوٹیج، ملزمان کے بیانات، گواہوں کے بیانات اور میڈیکل رپورٹ سمیت دیگر شواہد کی بنیاد پر سنایا۔

عدالت نے واضح کیا کہ سرکاری یا عوامی خدمت انجام دینے والے ملازمین پر طاقت یا تشدد کا استعمال قانوناً جرم ہے۔ تنازعات کی صورت میں قانون کی پابندی اور قانونی ذرائع اختیار کرنا ہی مسائل سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button