متحدہ عرب امارات

کویت نے وزٹ ویزا اور چھٹی پر گئے رہائشیوں کے اجازت ناموں میں خودکار توسیع ختم کرنے کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
کویت نے جنگی صورتحال کے دوران نافذ کیے گئے خصوصی ویزا قوانین ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق یکم ستمبر 2026 سے وزٹ ویزا اور بیرون ملک موجود رہائشیوں کے لیو پرمٹس کے لیے پہلے سے مقرر قانونی مدت بحال کر دی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق:

وزٹ ویزا:
کویت میں موجود افراد کے تمام اقسام کے وزٹ ویزوں کی خودکار توسیع ختم کر دی جائے گی۔ آئندہ داخلے کے ویزوں سے متعلق قانونی مدت، طریقہ کار اور قواعد دوبارہ نافذ ہوں گے۔

لیو پرمٹ:
بیرون ملک موجود رہائشیوں کے لیے چھٹی کے اجازت ناموں کی مقررہ مدت بحال کر دی جائے گی۔ تاہم وہ افراد جو 31 اگست 2026 یا اس سے پہلے کویت سے باہر گئے ہیں، ان کے لیے اضافی مدت متعلقہ قوانین کے مطابق برقرار رہے گی۔

اقامہ اور واپسی کے قوانین:
وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ "سہل” ایپ کے ذریعے جاری کردہ اقامہ سرٹیفکیٹ ہی لیو پرمٹ کی میعاد معلوم کرنے کا سرکاری ذریعہ ہوگا۔ تمام رہائشیوں کو واپسی پر مقررہ مدت کی پابندی کرنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button