متحدہ عرب امارات

دبئی میں دو برطانوی شہریوں کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

(خلیج اردو آن لائن نیوز)دبئی پولیس نے دو برطانوی شہریوں گرفتار کیا ہے اور منشیات برآمد کرلی ہیں جن کو وہ فروحت کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بازیاب شدہ منشیات میں بھنگ اور نشے کی گولیاں شامل ہیں جن پر متحدہ عرب امارات میں پابندی عائد ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ، "پولیس نے مقدمہ سرکاری استغاثہ کے پاس بھیج دیا اور ملزم فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔”

 

افسر نے متنبہ کیا کہ متحدہ عرب امارات میں منشیات کے استعمال پر سخت پابندی عائد ہے اور اس بارے میں کسی کو کوئ چھوٹ نہیں مل سکتی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button