خلیجی خبریں

ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سی سی ٹی وی ویڈیو جاری – عمرہ زائرین نشانہ بنے

خلیج اردو
رپورٹ: سہیل اقبال بھٹی
سعودی عرب نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے میزائل حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے چند لمحے قبل عمرہ زائرین قطاروں میں سیکیورٹی گیٹ سے گزر رہے تھے اور انتظار گاہ میں بیٹھے تھے۔ دھماکے کے فوراً بعد ایئرپورٹ پر بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے دوڑتے ہوئے نظر آئے۔

حکام کے مطابق یہ حملہ گزشتہ روز ہفتہ کو ہوا جس میں 13 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے جبکہ 11 پاکستانی زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ریاض میں تمام اسکولوں کی کلاسز آن لائن کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button