متحدہ عرب امارات

آج کی سب سے بڑی خبر۔کرونا ٹیسٹ سے متعلق متحدہ عرب امارات کی حکومت کا بڑا فیصلہ۔

(خلیج اردو آن لائن نیوز)ایک اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات اگلے دو مہینوں میں بیس لاکھ سے زائد کوویڈ ۔19 ٹیسٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔خدمات اور سرکاری شعبوں میں کارکنان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔اس میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹیکسی ڈرائیوروں ، ہوٹلوں اور مالز میں کام کرنے والے افراد کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین بھی شامل ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات حکومت کی ترجمان ڈاکٹر آمنہ ال دہحک ال شمسی نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں روزانہ کیسوں کی تعداد میں "قدرے اضافہ” ہوا ہے۔

یہ اضافہ "پریشانی کا باعث” ہے اور "حفاظت کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے میں کچھ رہائشیوں کے لاپرواہ سلوک کی عکاسی کرتا ہے”۔

ترجمان احتیاطی تدابیر کا حوالہ دے رہے تھیں جیسے ماسک کا لازمی استعمال اور ہاتھوں کی صفائی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔

ترجمان نے تمام رہائشیوں سے متحدہ عرب امارات کی #WeAreAllResponsible کال پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے زور دے کر کہا ، "ہم ایک طویل سفر طے کر چکے ہیں۔ مل کر ہم وبائی مرض کو شکست دے سکتے ہیں۔” انہوں نے زور دے کر رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ حفاظت کو یقینی بنانے میں حکام کے ساتھ تعاون کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نئے انفیکشن کی تعداد میں حالیہ معمولی اضافے کے باوجود متحدہ عرب امارات میں صحت یابی کی شرح عالمی اوسط 57 فیصد کے مقابلے میں 78 فیصد سے زیادہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button