متحدہ عرب امارات

شارجہ کے حکمران کا سرکاری ملازمین اور دیگر طبقات کے لیے ماہانہ الاؤنس بڑھانے کا اعلان

خلیج اردو
شارجہ کے حکمران ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے سرکاری ملازمین اور دیگر مستحق طبقات کے لیے ماہانہ باوقار زندگی الاؤنس 20 ہزار درہم کرنے کی منظوری دے دی۔ نیا الاؤنس ستمبر سے نافذ ہوگا۔

فیصلے کے تحت شارجہ حکومت کی سماجی معاونت حاصل کرنے والے 6 ہزار 652 خاندانوں کے الاؤنس میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ حکومت کے 2 ہزار 251 ریٹائرڈ ملازمین بھی مستفید ہوں گے۔

شارجہ حکومت سے باہر کے 5 ہزار 300 ریٹائرڈ شہریوں کے لیے اضافی گرانٹس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ شارجہ حکومت کے 17 ہزار 776 ملازمین کو بھی نئے الاؤنس سے فائدہ ہوگا۔

اس فیصلے پر سالانہ ایک ارب 18 کروڑ 70 لاکھ درہم سے زائد خرچ آئے گا۔ حکام کے مطابق الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ اماراتی خاندانوں کی ماہانہ ضروریات اور اخراجات کے تفصیلی جائزے کے بعد کیا گیا۔

شارجہ کے حکمران کی جانب سے اس سے قبل بھی اماراتی شہریوں کے لیے روزگار، وظائف اور تنخواہوں میں اضافے سمیت مختلف فلاحی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button