عالمی خبریں

ایئر انڈیا پائلٹ سائیکو ایکٹو مادے کے استعمال پر برطرف

خلیج اردو
ایئر انڈیا نے فُکٹ سے نئی دہلی جانے والی پرواز کے پائلٹ کو سائیکو ایکٹو مادے کے ٹیسٹ میں مثبت آنے کے بعد فوری طور پر ملازمت سے برطرف کردیا۔ ایئر انڈیا کے مطابق مسافروں اور عملے کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے اور حفاظتی یا ضابطہ جاتی تقاضوں کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

4 اگست کو فُکٹ، تھائی لینڈ سے نئی دہلی جانے والی ایئربس اے 320 پرواز میں 137 مسافر اور 8 رکنی عملہ سوار تھا۔ دوران پرواز طیارے کی بلندی اچانک متاثر ہوئی اور چند سیکنڈ کیلئے تین ہائیڈرولک سسٹمز میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث آٹو پائلٹ منقطع ہوگیا اور دو سیکنڈ کیلئے اسٹال وارننگ بھی فعال ہوئی۔ طیارہ بعد ازاں معمول کی حالت میں واپس آگیا اور بحفاظت لینڈ کرگیا، تاہم واقعے میں 24 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 کی حالت تشویشناک تھی۔

بھارتی ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پائلٹ کے تصدیقی ٹیسٹ میں سائیکو ایکٹو مادے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ واقعے کے بعد ایئر انڈیا نے تمام پائلٹس کی لازمی ایک مرتبہ ڈرگ اسکریننگ کا حکم دیا جبکہ بھارتی وزارتِ شہری ہوا بازی نے ایسے مادوں کی اسکریننگ کے قوانین مزید سخت کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button