متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران توجہ ہٹانے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خطرناک حادثے کی ویڈیو جاری کردی۔

خلیج اردو
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سے چلنے والی سیڈان کار ٹریفک آئی لینڈ سے ٹکرا گئی اور سائن بورڈ کو بھی اڑا دیا۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی ٹریفک آئی لینڈ عبور کرکے مرکزی سڑک تک جا پہنچی جہاں رک گئی۔

شارجہ پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون یا دیگر سرگرمیوں کے باعث توجہ ہٹانے سے گریز کیا جائے کیونکہ معمولی غفلت بھی سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

روڈ سیفٹی یو اے ای کی جانب سے وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے تجزیے کے مطابق گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بڑے ٹریفک حادثات میں تقریباً 60 فیصد حادثات چار بڑی ٹریفک خلاف ورزیوں سے منسلک تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق بڑے حادثات میں 18 فیصد اچانک لین تبدیل کرنے یا گاڑی موڑنے جبکہ 16 فیصد حادثات ڈرائیونگ کے دوران توجہ ہٹنے کے باعث پیش آئے۔ غفلت اور عدم توجہی بھی 11 فیصد بڑے حادثات کی وجہ بنی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button