خلیج اردو لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں نبطیہ شہر میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا، دونوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ امدادی کارکنوں نے لاشیں مقامی اسپتال منتقل کردیں۔ اسرائیلی فوج نے علی الطاہر کی اسٹریٹجک پہاڑی پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حزب اللہ نے علاقے سے محروم ہونے کی تصدیق نہیں کی۔