متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے عبد الرحمن یوسف القرضاوی کو صدارتی معافی دے دی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے عبد الرحمن یوسف القرضاوی کو صدارتی معافی دے دی۔

عبد الرحمن یوسف القرضاوی کو 27 اگست کو ابوظہبی کی وفاقی عدالتِ اپیل کے سائبر کرائمز ڈیپارٹمنٹ نے مجرم قرار دیا تھا۔

عدالت نے انہیں عوامی سلامتی میں خلل ڈالنے اور اسے نقصان پہنچانے کی کوشش سے متعلق سرگرمیوں کے الزام میں 10 سال قید اور 2 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے صدارتی معافی پر عملدرآمد کے لیے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرلی ہے۔

گزشتہ سال متحدہ عرب امارات نے لبنانی حکام سے عبد الرحمن یوسف القرضاوی کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔ ان کے خلاف عرب وزرائے داخلہ کی جنرل سیکریٹریٹ کے کریمنل انویسٹی گیشن اینڈ ڈیٹا بیورو کی جانب سے عارضی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنان کو باضابطہ درخواست دی گئی تھی جس کے بعد دونوں ممالک کے متعلقہ قوانین اور باہمی تعاون کے اصول کے تحت حوالگی کا حکم جاری کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button