متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی بلند ترین چوٹی جبل جیس پر 80 کلومیٹر طویل گرینڈ لوپ اور 5 روزہ کوہ پیمائی ٹریل تیار کی جا رہی ہے

خلیج اردو
راس الخیمہ میں متحدہ عرب امارات کی بلند ترین چوٹی جبل جیس پر ہائیکنگ اور کوہ پیمائی کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا کام جاری ہے، جس میں نئے راستوں کی تعمیر، موجودہ ٹریلز کی بحالی اور کئی روزہ سفری راستوں کی تیاری شامل ہے۔

منصوبے کے تحت 80 کلومیٹر طویل گرینڈ لوپ تیار کیا جا رہا ہے، جو جبل جیس کے موجودہ ہائیکنگ راستوں کو نئے راستوں کے ذریعے آپس میں ملائے گا۔ اس ٹریل پر ہائیکنگ، کوہ پیمائی، کیمپنگ، سائیکلنگ اور قدرتی مناظر کی سیر کی سہولت ہوگی۔

شمالی راس الخیمہ کی چٹانوں کے درمیان 5 روزہ ویا فیراتا بھی تیار کی جا رہی ہے، جو 20 کلومیٹر تک پھیلی ہوگی اور مختلف دشواری کے 4 حصوں پر مشتمل ہوگی۔ اس راستے کے ساتھ ایسے پہاڑی شیلٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں جہاں صرف پیدل پہنچا جا سکے گا۔

وادی خمّد ہِڈن اویسس کے علاقے میں موجودہ ٹریل کی بحالی اور نئے باہم منسلک راستوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔ ٹریلز پر راستہ بتانے والے سائن بورڈز نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ پہاڑی ریسکیو کی سہولت بھی پورے نیٹ ورک میں فراہم کی جائے گی۔

ماحولیاتی جائزے کے دوران جبل جیس کے علاقے میں پودوں کی 45، پرندوں کی 29 اور ممالیہ جانوروں کی 8 اقسام ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں عربین ریڈ فاکس، جنگلی بلی، برانڈٹ ہیج ہاگ اور عربین اسپائنی ماؤس شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان نتائج کو ٹریل کی منصوبہ بندی، قدرتی مسکن کے تحفظ اور ماحولیاتی نگرانی میں استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button