متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں منگل 22 ستمبر کو موسم مطلع صاف سے جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ دوپہر کے وقت مشرقی علاقوں میں گرج چمک والے بادل بننے کا امکان ہے۔

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں منگل 22 ستمبر کو موسم مطلع صاف سے جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ دوپہر کے وقت مشرقی علاقوں میں گرج چمک والے بادل بننے کا امکان ہے۔

قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق رات اور بدھ کی صبح ساحلی اور اندرونی علاقوں میں موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں دھند یا کہرا بھی چھا سکتا ہے۔

ملک میں جنوب مشرقی سے شمال مشرقی سمتوں سے ہلکی سے معتدل ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جن کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بعض اوقات 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

دبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ابوظبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دونوں شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

دریں اثنا، فلکیاتی حسابات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں خزاں کا موسم بدھ 23 ستمبر کو صبح 4 بج کر 5 منٹ پر شروع ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق موسم خزاں کے آغاز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اوسطاً 39 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا جو موسم کے اختتام تک کم ہو کر تقریباً 25 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔

نومبر کے آغاز میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔ موسم سرما کے بادل اکتوبر کے وسط میں آنا شروع ہوں گے اور خزاں کے دوسرے نصف میں بارش کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button