(خلیج اردو) گھوڑوں پر سوار پولیس نے ایک شخص چوری شدہ گاڑی کے ساتھ پچیس منٹ میں گرفتار کر لیا ۔دبئی ماونٹڈ پولیس کے دو افسران نواف حسن خلفان اور محمد شیخ عبد اللہ نے آدھے گھنٹہ سے کم وقت میں جرم کی تفتیش کرنے گاڑی برآمد کرنے ، ملزم کی شناخت کرنے اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کی وجہ سے سراہا گیا ۔
دبئی ماونٹڈ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد ال اذب نے بتایا کہ امارت کے الصبھا علاقے میں کار چوری کی اطلاع ملی تھی جسے نائف پولیس اسٹیشن نے کور کیا۔
الذہب نے بتایا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے گاڑی کی اطلاع اور مشتبہ شخص کی تفصیل کے ساتھ فیلڈ میں موجود تمام گشتوں کو گرفتاری کا نوٹس بھیجا جس نے فوری طور پر علاقے کی تلاشی شروع کردی ۔
ماؤنٹڈ پولیس یونٹ کے دو افسران کی پھرتی کے سبب انہوں نے ایک افریقی شخص کو گرفتار کیا جسے پروفائل میں ظاہر کیا گیا تھا ۔
افسران خلفان اور عبد اللہ نے اسے پکڑ لیا اور شناختی کارڈ کے علاوہ کار کے دستاویزات بھی چیک کئے۔ العذب نے مزید بتایا کہ یہ تصدیق ہوگئی کہ یہ چوری شدہ گاڑی تھی پھر اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور کار بازیافت کی گئی۔
دبئی پولیس کے مجرمانہ تفتیشی امور کے چیف اسسٹنٹ کمانڈر انچیف ماہر میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے دو گھوڑ سوار پولیس اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی۔
میجر جنرل المنصوری نے کہا کہ ان کا یہ کارنامہ دبئی پولیس کے ہنگامی حالات اور جرائم کا تیزی سے جواب دینے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کو یقینی بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔
Source :Khaleej Times







