خلیج اردو آن لائن: کورونا وائرس کے باعث کیے جانے لاک ڈاؤن میں دبئی سمیت تمام متحدہ عرب امارات میں نرمی، ملک 7 جولائی سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے لیے بنائے گئے قوانین یا ضوابط پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، حکام کی سیاحوں اور شہریوں کو تنبیہ۔
دبئی بھی سیاحوں کے لیے 7 جولائی سے کھول دیا گیا ہے۔ دبئی کی سیاحت کے لیے مشہور تمام جگہوں کو وائرس کے پھلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت ترین حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھول دیا گیا۔ جو اپنی تمام تر تیاری کے ساتھ کئی مہینوں کے بعد سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔
آیئے جانتے ہیں کہ کون سے مقامات کھولے گئے ہیں اور وہاں کیا حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں:
1۔ دبئی فریم، ایک مشہور سیاحتی مقام

دبئی فریم دبئی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ جسے تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔ دبئی فریم کے ایک نمائندے کے مطابق دبئی فریم پر نافذ کیے گئے حفاظتی اقدامات میں آنے والے سیاحوں کا انٹری کے مقام پر بخار چیک کرنے کے لیے تھرمل سکینر نسب کیے گئے ہییں، سماجی فاصلہ برقرا رکھنے کے لیے نشانات لگائے گئے ہیں اور تمام عمارت کو جرزثیم پاک رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
2۔ سکائی دبئی سینما

سینما کے چیف ایگزیکٹیو کے مطابق سکائی دبئی اور دیگر سینما گھروں کو کھولنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاح اب بغیر لائنوں میں لگے آن لائن ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں اور ہم رقم ادا کرنے لیے مختلف آپشنز دستیاب ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے طرف سے کیے گئے سروے سے ثابت ہوا ہے کہ لوگوں کی ایک کثیر تعدا ہمارے اقدامات سے مطمئن ہے۔
3۔ مشہور ترین پام ہوٹل

پام ہوٹل کے ایک نمائندے نے نجی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہوٹل میں حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے معیارات کو "بہت سنجیدگی سے” لیا گیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پام جو کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل ہے میں کورونا سے بچاؤ کے وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھائے ہیں، جن مہمانوں کی رجسٹریشن کے لئے متبادل کاؤنٹر تفویض کرنے اور ایک کمرے کے ساتھ ایک کمرا خالی چھوڑنا تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رہے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ مزید برآں ہوٹل نے اپنے عملے کو کووڈ 19 سے نمنٹنے کی تربیت بھی دی ہے۔ اور ہر کمرے میں ماسک، دستانے اور جرثیم کش سپرے موجود ہوں گے۔
4۔ دبئی کا زیر زمیں چڑیا گھر

دبئی کا زیر زمین چڑیا گھر ایک اہم تفریحی مقام ہے، خاص طور پر بچوں کے لیے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بھی کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انکے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ جن میں سیاحوں کی سکریننگ اور عمارت کی سانیٹائزیشن شامل ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔
We made you a promise that we would see you soon. That time has come. Dubai is ready for you to visit once again. Ready when you are… #VisitDubai pic.twitter.com/zn0pymdJzs
— Visit Dubai (@visitdubai) July 7, 2020
Source : Khaleej Times







