Uncategorized

حوثی حملوں کے بعد سعودی پرو لیگ کے تین میچ ملتوی، کرسٹیانو رونالڈو کی النصر ٹیم کا مقابلہ بھی نئی تاریخ پر منتقل

خلیج اردو
سعودی عرب میں حوثی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال کے تناظر میں سعودی پروفیشنل فٹ بال لیگ کے تین میچ ملتوی کردیے گئے ہیں، جن میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کا مقابلہ بھی شامل ہے۔

سعودی پرو لیگ کی ویب سائٹ پر منگل کو جاری بیان کے مطابق میچ ویک نو کے مقابلے انتظامی اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر شیڈول سے آگے منتقل کیے گئے ہیں، تاکہ میچوں کے درمیان کھلاڑیوں کو لازمی آرام کا مقررہ وقت دیا جاسکے۔

ملتوی کیے گئے میچوں میں لیگ کی سرفہرست ٹیم الہلال اور الریاض کے درمیان مقابلہ، الاتحاد اور الشباب کا میچ جبکہ النصر اور الاہلی کا مقابلہ شامل ہے۔ الہلال اور الریاض جبکہ الاتحاد اور الشباب کے میچ اب 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کی النصر اور الاہلی کے درمیان مقابلہ 6 مارچ 2027 کو ہوگا۔

سعودی پرو لیگ نے واضح کیا ہے کہ میچ ویک نو کے دیگر مقابلے پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ لیگ کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں حوثی حملوں کے بعد سیکیورٹی صورت حال کے حوالے سے تشویش پائی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button