
خلیج اردو
دبئی آنے والے سیاحوں اور مقیم افراد کے لیے ایک نیا سنسنی خیز تجربہ متعارف کرایا گیا ہے جہاں دی ویو پام جمیرا نے دی لیج ایٹ دی ویو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جس کے تحت 240 میٹر کی بلندی پر شیشے کی آٹھ لٹکتی ہوئی لیجز بنائی گئی ہیں جو آبزرویشن ڈیک سے ڈیڑھ میٹر باہر کھلی ہوا میں پھیلی ہوئی ہیں۔ ان آٹھ میں سے چار لیجز کا رخ پام جمیرا کے خوبصورت درختوں جیسے ڈیزائن، کریسنٹ اور خلیج عرب کی طرف ہے جبکہ باقی چار کا رخ دبئی کی مشہور فلک بوس عمارتوں اور اسکائی لائن کی جانب رکھا گیا ہے، جس پر کھڑے ہو کر سیاح نہ صرف افق کے خوبصورت مناظر دیکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے قدموں کے نیچے بنے شفاف شیشے سے 240 میٹر کی بلندی سے سیدھا نیچے کا دلکش نظارہ بھی کر سکتے ہیں اور یادگار تصاویر بنا سکتے ہیں۔
یہ پیش رفت دی ویو پام جمیرا کے پانچویں سالگرہ کے موقع پر سامنے آئی ہے، جس کے بعد سے اب تک 130 سے زائد ممالک کے لاکھوں افراد اس کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ 300 سے زیادہ عالمی و مقامی پیشہ ور فوٹوگرافرز نے یہاں سے دبئی کی عکاسی کی ہے۔ نخیل کے تیار کردہ پام ٹاور کی چوٹی پر واقع یہ مقام پام جمیرا کا سب سے بلند ترین پوائنٹ ہے جو نخیل مال سے جڑا ہوا ہے۔ دی لیج کا یہ نیا تجربہ عمومی داخلہ ٹکٹ کا ہی حصہ ہے جس کے ٹکٹ کی قیمتیں باتوں کے لیے 115 درہم اور بچوں کے لیے 80 درہم سے شروع ہوتی ہیں اور یہ ان کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
اس کے علاوہ دی ویو کا انتظام سنبھالنے والے گروپ دبئی ہولڈنگز انٹرٹینمنٹ کے تحت دیگر تفریحی مقامات جیسے دبئی پارکس اینڈ ریزارٹس کو چھ ماہ کی عارضی بندش کے بعد 14 نئی کششوں کے ساتھ دوبارہ کھول دیا گیا ہے جن میں گو کارٹس، باؤلنگ اور لمبورگینی سمیولیٹرز شامل ہیں، جبکہ ان کے توسیعی منصوبوں میں آنے والے چند مہینوں میں ایک نیا واٹر پارک اور گلوبل ولیج میں ٹوکیو رش نامی نیا رولر کوسٹر، نئے پویلینز اور کنسربٹس شامل کرنے کے تیاریاں بھی مکمل کی جا رہی ہیں۔







