متحدہ عرب امارات

خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں کمپنی منیجر پر فردجرم عائد

اس نے مجھے بتایا کہ اس نے مجھے اس لئے ملازمت پر رکھا ہے کہ وہ مجھ سے پیار کرتا ہے

( خلیج اردو) دوبئی کورٹ آف فرسٹ انسٹنس میں ایک منیجر پر فرد جرم عائد کی گئی جب ایک ملازم نے اس پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔

منیجر ایک 45 سالہ ایشین پر گذشتہ سال 10 نومبر سے 8 جنوری تک مختلف مواقع پر اپنے دفتر اپنی کار اور دیگر مقامات پر شکایت کنندہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک کا الزام ہےجسکی القصیس پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔

سرکاری استغاثہ کی تفتیش کے دوران ایک 25 سالہ ایشین شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ ملزم کی کمپنی میں کام کرتی تھی۔ اس نے بتایا کہ وہ اس کے ساتھ پورے اعتماد کے ساتھ رشتہ چاہتا تھا۔ اس نے مجھے بتایا کہ اس نے مجھے اس لئے ملازمت پر رکھا ہے کہ وہ مجھ سے پیار کرتا ہے۔ پچھلے سال 10 نومبر کو اس نے مجھے اس کی سالگرہ منانے میں ان کے خاندان میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ تاہم جب میں ریستوراں گئی تو مجھے معلوم
ہوا کہ وہ صرف میں اور وہ ہی تھا۔

وہ تب اس نے مجھے جنسی تعلقات کی خواہش کے بارے میں بتایا۔

اس نے تفتیش کار کو بتایا کہ وہ اسے روزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس میں فون کرتا۔وہاں وہ مجھے جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔ 15 دسمبر 2019 کو اس نے مجھے ملازم کا پاسپورٹ لانے کے لئے اپنے دفتر بلایا۔ لیکن جب میں پاسپورٹ کو باہر لے جا رہی تھی تو ملزم نے مجھے پکڑ لیا۔ اس نے بعد میں مجھے فون کیا اور یہ واقعہ ہمارے درمیان رکھنے کا مطالبہ کیا۔

تاہم جب اس پاس کوئی نہیں ہوتا تھا تو وہ بعد میں اسے ہراساں کرتا رہا۔ "پچھلے دسمبر میں اس نے مجھے سپر مارکیٹ سے کچھ سامان خریدنے کے لئے بھیجا تھا۔ جب میں اسٹور سے باہر گئی اتو اس نے اندھیرے میں اپنی گاڑی کہیں کھڑی کردی اور مجھ سے بدتمیزی کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ کمپنی میں ملازمت کی وجہ سے اس نے ملزم کے خلاف پولیس شکایت درج کرنے میں دیر کی ۔۔ منیجر نے مجھے استعفیٰ نہ دینے پر بھی راضی کرنے کی کوشش کی۔ مجھے ایک نامعلوم شخص کا فون آیا جس نے مجھے محتاط رہنے کا کہا کیونکہ ملزم مجھ پر جسم فروشی میں کام کرنے کا الزام لگا کر میرے خلاف شکایت درج کروانے جارہا ہے۔ میں 18 جنوری کو گئی اور شکایت کنندہ نے بتایا کہ القیس پولیس اسٹیشن میں اپنے دوست کے ساتھ مل کر اس کی اطلاع دی۔

اس نے دعوی کیا کہ اس نے پہلے ملزم کو اطلاع نہیں دی کیونکہ وہ متحدہ عرب امارات میں قانون کے بارے میں نہیں جانتی تھی اور نہ ہی اس کا یہاں کوئی رشتہ دار ہے۔

ایک ایشیائی ملازم ، 29 ، نے تفتیش کاروں کو تصدیق کی کہ اس نے مینیجر کو متاثرہ خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا ۔مقدمے کی سماعت 13 جولائی تک جاری رہے گی۔

Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button