وزارت صحت نے1288 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے1288 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 43,570 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے532نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد53,577 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے1 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 328 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی تعداد کم ہوکر 9,679 ہوگئی ہے.
کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 18 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سینکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
49،000 سے زیادہ نئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائے گئے
#COVID19 latest updates in the #UAE#WamNews pic.twitter.com/0VypoQxqXc
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) July 9, 2020
تُعلن وزارة الصحة عن تسجيل 532 إصابة جديدة بـ #فيروس_كورونا_المستجد، و1,288 حالة شفاء، بالإضافة إلى حالة وفاة واحدة بسبب مضاعفات المرض.
The Ministry of Health announces the register of 532 new cases of #Coronavirus, 1,288 recoveries and 1 death case due to complications. pic.twitter.com/MH5qtwRr1m
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) July 9, 2020
Source : Khaleej Times







