متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی، کورنیش پر تیراکی کے اوقات تبدیل

کورنیش ان تین ساحلوں میں سے ایک ہے جنہیں حال میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لیے بنائے گئے قنوانین کے کے نفاز کے بعد کھولا گیا تھا۔

 

خلیج اردو آئن لائن: ابو ظہبی میونسپلٹی کے مطابق کورنیش پر آنے والوں کو اس میں نہانے کی اجازت صرف صبح 6 بجے سے غروب آفتاب تک ہوگی۔  محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ (ڈی ایم ٹی) کی طرف سے  سوموار کے روز جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تیراکی کے اوقات میں تبدیلی جولائی ، اگست اور ستمبر کے مہینوں تک لاگو رہے گی۔۔

یاد رہے کہ ابوظہبی میں کورنیش ان تین عوامی ساحلوں میں سے ایک تھا جسے امارات نے حال ہی میں ساحل سمندر پر جانے والوں کے لئے سخت ہدایت نامے کے ساتھ دوبارہ کھول دیا۔ جس میں ماسک پہننا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ ساحلوں اور دیگر تفریحی مقامات مارچ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بند تھے۔ تاہم اب امارات میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے اور تمام تفریحی مقامات کو ایس او پیز کے ساتھ کھولا جا رہا ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button