
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس موسم حج کے دوران میں مکہ مکرمہ میں مقررہ اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے والے افراد پر 10 ہزار ریال ( 2666 ڈالر) فی کس جرمانہ عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس جرمانے کا اطلاق 19 جولائی (28 ذی قعدہ) سے ہوگا اور یہ ضابطہ دو اگست ( 12 ذی الحجہ) تک نافذ العمل رہے گا۔
اگر کوئی شخص مکہ مکرمہ میں غیر مجاز داخلے کی پابندی کی دوبارہ خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا تو اس کو دْگنا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور یہ رقم 20 ہزار ریال (5332 ڈالر) ہوگی۔ وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ اس سال حج سیزن کے لیے جاری کردہ ہدایات کی پاسداری کریں۔
اس نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی افسر مسجد الحرام اور دوسرے مقدس مقامات کی جانب جانے والی شاہراہوں پر فرائض انجام دیں گے اور مخصوص عرصے کے دوران میں مقدس مقامات میں داخلے کی کسی بھی کوشش کی نگرانی کریں گے۔
“سعودی حکام نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اس مرتبہ صرف 10 ہزار عازمین کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فی صد ہوگی اور 30 فی صد سعودی شہری حج ادا کریں گے۔غیر سعودی عازمین حج کے لیے آن لائن درخواستوں کے اندراج کی آخری تاریخ گزر چکی ہے۔ ان کی رجسٹریشن کا عمل سوموار 6 جولائی سے شروع ہوا تھا اور جمعہ 10 جولائی تک جاری رہا تھا۔
سعودی شہریوں کے انتخاب کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔وزارت حج وعمرہ نے وضاحت کی ہے کہ حج کے لیے درخواست گزار غیر سعودیوں کا انتخاب ایک الیکٹرانک نظام کے ذریعے بے ترتیب اٹکل پچو طریقے سے کیا جائے گا۔ اس طریقے سے جو عازمین منتخب ہوجاتے ہیں،انھیں نوٹی فکیشن کے بعد مقررہ تاریخ تک تمام درکار دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے عازمینِ حج کے لیے صحت کے کڑے معیارات وضع کیے ہیں اور سخت حفاظتی احتیاطی تدابیر کا نفاذ کیا جارہا ہے۔
تمام عازمین کو مناسک حج کی ادائی کے دوران میں اور ان کی تکمیل کے بعد ان کی پاسداری کرنا ہوگی۔سعودی عرب کے مرکز برائے انسدادِ امراض اور کنٹرول نے گذشتہ اتوار آیندہ حج سیزن کے لیے کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر اور پابندیوں کی ایک فہرست جاری کی تھی۔ تمام عازمین حج کو اس کی لازماً پاسداری کرنا ہوگی۔
Interior Ministry: Anyone who violates instructions prohibiting entry to the holy sites (Mona, Muzdalifah, Arafat) without a permit will be punished with a financial fine of (SR10,000), starting from 28/11/1441H until the end of the 12th day of Dhu al-Hijjah.#SPAGOV pic.twitter.com/BMRIndPlJB
— SPAENG (@Spa_Eng) July 12, 2020
Source : Khaleej Times







