متحدہ عرب امارات

حال ہی میں ویزا پالیسی میں تبدیلی کے بارے میں متحدہ عرب امارت کے سرکاری عہدیدار نے تفصیلاً وضاحت دیدی

جن صارفین کا ویزٹ ویزہ ایکسپائر ہوچکا ہے وہ ایک مہینہ میں رینیول یا ٹکٹ کا بندوبست کرسکتے ہیں

( خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد جنکا ویزہ ختم ہوچکا ہے اور کویڈ 19 کے سبب دسمبر تک ویزوں میں توسیع کی بنا پر یہاں رہائش پذیر تھے انکے لئے نیا آرڈر جاری ہواہے کہ اپنے ویزے تین مہینوں میں رینیو کرلیں ۔

جن افراد کا ویزٹ ویزہ یا انٹری پرمٹ ہے انکے لئے حکم ہے کہ ایک مہینے کی مدت تک ملک سے نکل جائے یا ویزہ رینیو کرلیں ۔ 12 جولائی سے نئے آرڈر ہر عمل درآمد شروع ہوا ہے جس کے بعد ویزٹ ویزے پر مقیم افراد کے پاس 12 اگست تک وقت ہے ۔جس کے بعد ان پر جرمانہ عائد
ہوگا
۔
بریگیڈئر خامیس آل کابی آئی سی اے کے نمائندہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ رہائشی ویزہ ہولڈرز کے لئے تین مہینوں کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ ویزٹ پر مقیم افراد کے لئے ایک مہینے کا ٹائم پریم رکھا گیا ہے تاکہ اپنی دستاویز درست کرلیں ۔

مارچ کے بعد ختم ہونے والے ویزٹ ویزوں کا معیاد 12 اگست کو ختم ہوگا جبکہ رہائشی ویزوں کا معیاد 12 اکتوبر کو ختم ہوگا جس کے بعد جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ جو افراد ملک سے باہر ہیں وہ متحدہ عرب امارات پہنچ کر ایک مہینے کے اندر اپنا ویزہ رینیو کر سکتے ہیں ۔

Source:Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button